Topics
پیچش سادہ ہو یا
خونی دونوں صورتوں میں اس کی وجہ آنتوں میں خراش ہوتی ہے، اس مرض میں
زمین کے اندر پیدا ہونے والی ترکاریاں ، تیز مسالے، زیادہ نمک مرچ اور گوشت کی بوٹی نہایت مضر ہے۔پرانی پیچش
کا دائمی مرض عرصہ تک مسلسل علاج کرنے سے ختم ہو جاتا ہے۔
وقت بے وقت کچھ نہ کچھ کھانے کی عادت انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ غذا میں
ساگو دانہ، مونگ کی دال، کھچڑی جس میں دال دو حصّہ اور چاول ایک حصّہ ہو استعمال
کرنا چاہیے۔ بکری کے گوشت کے شوربے میں جس میں نمک مرچ برائے نام ہو روٹی کو اچھی
طرح بھگو کر کھائیں۔ علاج یہ ہے۔
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
اِنَ
اللّٰہَ کَانَ بِکُلِّ شَئیً عَلِیمَا
سورج نکلنے سے پہلے صبح نہار منہ ایک
پیالی پانی پر دم کرکے ایک ماہ تک پئیں۔ دم کیا ہوا پانی پینے کے بعد آدھے گھنٹہ
تک کوئی چیز کھانا پینا منع ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔