Topics
نیند نہ آنے کی
وجوہات میں بڑی وجہ دماغ میں خشکی اعصابی کشاکش ، دماغی کشمکش یا بالفاظ دیگر
دماغی خلفشار ، ذہنی دباؤ ، فکر و آلام اور خوف و رنج ہوتے ہیں۔ پہلے ان باتوں سے
جہاں تک ممکن ہو دماغ کو خالی کرنا ضروری ہے۔ ایسا کرنا ارتکاز ِ توجہ کے عمل سے
بہت آسان ہو جاتاہے۔
سب کاموں سےفارغ
ہونے کے بعد آرام دہ بستر پر لیٹ جائیں۔ جسم کو ڈھیلا چھوڑ دیں ۔ آنکھیں بند کر
لیں اور یہ تصور کریں کہ گردن سے ناف تک جسم پر شیشے کا ایک بڑا جار رکھا ہوا ہے
اور اس میں ہلکی ، ٹھنڈی اور فرحت آمیز روشنیاں بھری ہوئی ہیں۔ جب یہ تصور قائم ہو
جائے تو سورہ بقرہ کی پہلی آیت الم ذَلِكَ الْكِتَابُ لاَ رَيْبَ
فِيهِ هُدًى لِّلْمُتَّقِيْنَ سے يُؤْقِنُونَ تک پڑھنا شروع کردیں۔ چند بار پڑھنے سے نیند کی میٹھی آغوش نصیب ہوجا ئے گی۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔