Topics
عام طور پر دیکھنے میں آیا
ہے کہ کمزور اعصاب لوگوں کو غصہ زیادہ آتا ہے اور بعض لوگ ماحول کی سخت
گیری احساس محرومی یا احساس برتری کی بناء
پر بھی مغلوب الغضب ہو جاتے ہیں۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ گھر سے باہر یار دوستوں
میں نہایت متحمل مزاج اور حلیم الطبع حضرات گھر میں بیوی بچوں کے سامنے غصّیل بن جاتے ہیں ایسے لوگوں میں کسی
نہ کسی طرح جذبہ ء اقتدار کار فرما ہوتا ہے۔ بہر کیف صورتِ حال
کوئی بھی ہو ،اگر مریض خود اس غصے سے نجات پانا چاہے تو وہ غصے کے وقت پانی پر
ایک مرتبہ یَا
وَدُودْ پڑھ کر دم کر ے
اور تین سانس میں یہ پانی پی لے۔ گھر کے دوسرے افراد کسی ایک یا کئی افراد
کے غصے سے
نجات پانا چاہیں تو ان کو یہ کرنا چاہیے کہ صبح سورج نکلنے سے پہلے ایک گھونٹ پانی
پر ایک مرتبہ یَا
وَدُودْ دم کر کے نہار منہ پلا دیں۔ اگر یہ
ممکن نہ ہو تو یہ دم کیا ہوا پانی اس
صراحی یا مٹکے میں ڈال دیں جس میں سے سب
گھر والے پانی پیتے ہوں۔ عمل کی مدت زیادہ سے زیادہ چالیس(40) روز ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔