Topics

ٹی بی (تپِ دق)

تین پلیٹوں پر لکھ کر ایک صبح ، ایک شام  اور ایک رات کو پانی سے دھو کر  نوے(90) دن تک پلائیں ۔ ٹی بی کے علاج  میں رنگین علاج بھی بہت زیادہ موثر اور فائدہ مند ہے۔تجربے  میں یہ بات آئی ہے کہ نیلی شعاع کے تیل سے گلے ہوئے  اور ناقابل علاج پھیپھڑوں کو بھی پوری طرح صحت ہو گئی  ہے کتاب " رنگ و روشنی سے علاج" میں اس مرض  اور اس کے علاج پر سیر حاصل تبصرہ کیاگیا ہے۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

                                                         

                شک اوربے  یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی  تقریباً دو سو بیما ریوں  اور مسائل کو  یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔

کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور مسائل  کا حل  پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ ،قلندریہ،  عظیمیہ  سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب  عملیات  کی زکوٰ  ۃ ادا کی ہے۔

میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام  کے وسیلے سے دست با دُعا  ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری  اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔

آمین ثم آمین۔