Topics

ناک بند ہونے کی وجہ سے خوشبو اور بد بو محسوس نہ ہونا


یہ ایک مرض ہے جس میں آدمی سونگھنے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتا ہے اسے خوشبو آتی ہے نہ بد بو وہ سڑے ہوئے کھانوں میں بھی تمیز نہیں کر سکتا ۔ اس مرض کا تعلق دماغ کے ان خلیوں سے ہے جو قوت شامہ کو کنٹرول کرتے ہیں ۔ وجوہات اس کی بہت ہیں جن کی تفصیل اس مختصر کتاب  میں بیان کرنا  ممکن نہیں۔ علاج پیش خدمت ہے۔ جب بھی پانی پئیں  پانی پر ایک مرتبہ  وَاللہُ یَخْتَصُّ بِرَحْمَتِہٖ پڑھ کر  دم کر کے پئیں۔ پانی پینے کے علاوہ ایک کھلے منہ کا قلعی شدہ اسٹین لیس اسٹیل کے پیالے میں نمک ملا  پانی بھر کر اس پر بھی دم کر لیں  اور اس پانی کو صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے پہلے پانچ پانچ مرتبہ  ناک میں چڑھائیں اور نکالیں ۔ ناک کا پانی پیالے میں نہ گرے بلکہ کچی زمین پر گرنا چاہیے۔ علاج دیر طلب ہے۔ بغیر کسی گھبراہٹ  کے عرصہ تک جاری رکھیں ۔ انشاءاللہ مرض سے نجات مل جائے گی۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

                                                         

                شک اوربے  یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی  تقریباً دو سو بیما ریوں  اور مسائل کو  یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔

کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور مسائل  کا حل  پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ ،قلندریہ،  عظیمیہ  سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب  عملیات  کی زکوٰ  ۃ ادا کی ہے۔

میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام  کے وسیلے سے دست با دُعا  ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری  اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔

آمین ثم آمین۔