Topics
تعویذ لکھنے کا
طریقہ: مندرجہ ذیل نقش کے اوپر باریک کاغذ رکھ کر خانے بنالیں اور کاغذ کو الگ کر
کے اوپر بسم اللہ شریف لکھیں اورپھر خانہ پری اس طرح کریں کہ پہلے وہ چار خانے
لکھیں جس پر نمبر (1) ڈالا گیا ہے۔ پھر نمبر (۲) کی خانہ پری کریں اسی طرح تر تیب
سے آٹھوں خانے لکھ لیں۔ اس کے نیچے مُحِب (یعنی جو شادی کرنا چاہتا ہے ) کا نام
اور اس نام کے بعد اَلْحُبْ
لکھکر محبوب (یعنی جس سے شادی کرنا مقصود
ہے) کا نام لکھیں۔
یہ تعویذ مُحب اپنے
تکیہ کےنیچے رکھے۔ اگر بہت جلدی اثر مطلوب ہو تو دو پتھروں کے درمیان اس تعویذ کو
دبا دیں۔ ہر پتھر کا وزن کم سے کم دو سیر ہونا چاہیئے۔ پتھر زیاہ وزنی ہوں تو کوئی
حرج نہیں لیکن دو سیر سے کم نہ ہوں۔ یہ پتھر زمین پر رکھیں، کسی تختہ ، چوکی یا تخت پر نہ رکھے جائیں۔ یہ عمل صرف جائز مقصد
کے لئے کیا جائے ناجائز کام کے لئے نہ کریں ورنہ نقصان ہوگا۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔