Topics
دائیں طرف کنجِ ران میں انگلی کے پور کے برابر ایک رگ ہوتی ہے۔ زیادہ تر یہ
ہوتا ہے کہ نظامِ ہضم کی خرابی اور
معدہ میں غلاظت کی وجہ سے اس رگ میں ہوا
بھر جاتی ہے یا غذا کے ذرات سڑ جاتے ہیں۔ ریاح کا اخراج ہو جائے اور پاخانہ آجائے
تو تکلیف میں بڑی حد تک کمی واقع ہو جاتی ہے ۔ اس کا روحانی علاج یہ ہے ۔زرد رہ کے رنگ یا
سیاہ روشنائی ( وہ روشنائی جو تختی لکھنے
میں استعمال ہوتی ہے) سے سفید چینی
کی بڑی پلیٹ پر اکیس مرتبہ رِیَا حِینَ مَاء لکھیں اور پانی سے
دھو کر ، یہ پانی ، دو لوٹے ٹھنڈے پانی میں ملا دیں اور درد کی جگہ اس پانی سے
دھاریں۔ یہ عمل ۲۴ گھنٹے میں تین بار کیا جائے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔