Topics
حرام مغز میں صحت
مند ریشے قانونِ قدرت کےتحت کمزور ریشوں کو تقویت پہنچاتے رہتے ہیں۔ ان کو تقویت
پہنچانے کا ذریعہ وہ برقی رَو ہے جو دماغ میں جمع ہو کر دماغ کے تمام خلیوں میں دَور کرتی ہے۔ اگر برقی رو کی
تقسیم طاقتور ریشوں میں یکساں ہے تو آدمی
کا سینہ مضبوط ہوتا ہے لیکن اگر کسی وجہ سے برقی رو کی تقسیم یکساں اور اعتدال میں نہیں ہے تو سینہ کی پسلیاں کمزور اور نرم
رہ جاتی ہیں۔ یہی وجہ کوئی شخص کبڑا ہو جاتا ہے۔ اس مرض میں قرآن شریف کی آیت
کا بار بار ورد کیا جائے اور جب بھی پانی پئیں پانی پر یہی
آیت دم کر کے پئیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔