Topics

فالج اور لقوہ


کتاب "رنگ و روشنی سے علاج" میں ہم نے فالج ، پولیو اور لقوے  کے اسباب  پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔ مختصراً  یو سمجھ لیجئے کہ دماغ  کے اندر  روشنیوں کی اس تقسیم  پر ہی دماغی ، اعصابی اور جسمانی صحت کا دارومدار ہے۔ روشنی کی رَو جب اُم الدماغ سے گذر تی ہے اور کوئی ایسی وجہ ہو جاتی ہے کہ اس رَو کے درمیان کاسمک رے (COSMIC RAY) آجائے اور اپنی جگہ  سے کم از کم  چار  انچ داہنی جانب ہٹی ہوئی ہو تو برقی نظام تباہ ہو جاتا ہے۔ اس کا اثر  کندھے سے پیر تک ہوتا ہے، اسی کو فالج یا پولیو کا نام دیا جاتا ہے۔

لقوہ کا تعلق اعصاب سے ہے ۔ یہ تنہا اُم الدماغ کی وجہ سے نہیں ہوتا دماغ کے خلیوں کی درمیانی رَو جب ایک  طرف زور ڈالتی ہے اور اس کا تصرف چہرہ کی کسی سمت میں  ہو جاتا ہے تو چہرے کے عضلات کو ٹیڑھا کر دیتا ہے ۔ اس کا اثر براہ راست کانوں ، آنکھوں ، ناک اور جبڑے پر پڑتا ہے ۔ بعض اوقات بینائی بھی اس سے متاثر ہو جاتی ہے۔ ناک کی ہڈیاں بھی ٹیڑھی ہو جاتی ہیں اور جبڑے کا جو حصہ دانتوں کو سنبھالے ہوئے ہے وہ بھی متاثر ہو جاتا ہے ۔ اس کا علاج یہ ہے۔


کھانے کے زرد رنگ کو پانی میں گھو ل کر روشنائی بنا لیں۔ اس روشنائی سے یہ تعویذ تین عدد چینی کی پلیٹوں  پرلکھ کر صبح شام اور رات کو پانی سے دھو کر پلائیں اور یہی تعویذ اسی رنگ کی روشنائی سے چکنے اور موٹے ایک بالشت کاغذ پر لکھ کر سر، گُدی ، پیشانی  اور چہرہ پر دن میں تین مرتبہ ملیں۔ علاج میں فالج اور لقوے سے متعلق پرہیز جو سب جانتے ہیں ضروری ہے۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

                                                         

                شک اوربے  یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی  تقریباً دو سو بیما ریوں  اور مسائل کو  یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔

کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور مسائل  کا حل  پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ ،قلندریہ،  عظیمیہ  سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب  عملیات  کی زکوٰ  ۃ ادا کی ہے۔

میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام  کے وسیلے سے دست با دُعا  ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری  اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔

آمین ثم آمین۔