Topics

اجازت اور تعویذ کی زکوٰۃ


ہر عامل کو بالطبع اس بات پر یقین ہوتا ہے کہ میں جسے یہ قوت بخش دونگا وہ بھی  میری طرح عامل ہو جائے گا۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ کسی عامل نے کسی کو اپنا عمل بخش دیا ہے، جسے بخشا ہے اس کی طبیعت بھی وہی  بن جاتی ہے  جو عامل کی ہے۔ ایک طبیعت کا دوسری طبیعت میں سرایت کر جانا بھی آدمی کا نفسیاتی خاصہ ہے۔ اصل  عامل  تو بہت ہی شاذ ہوتے ہیں البتہ  بخشے ہوئے عامل کافی پائے جاتے ہیں بخشے ہوئے عامل حضرات کے یقین میں یہ بات راسخ ہو جاتی ہے کہ اگر ہم ایسا کریں گے تو ایسا ہوگا۔ ہم یہ بات بتا چکے ہیں کہ کامیابی کے مدارج یقین کی قوت پر منحصر ہیں۔

اس کتاب سے فائدہ اُٹھانے کے لئے معالج خواہ خود مریض ہو یا کسی دوسرے کا علاج کرے گیارہ گیارہ مرتبہ اول آخر درود شریف پڑھے اور ایک سو ایک مرتبہ " بِسمِ اللهِ اَلْوَاسِعُ جَلَ جَلاَ لَهُ ". پڑھ کر  ہاتھوں پر دم کر کے تین بار ہاتھ چہرے پر پھیرے ۔ اب میری  طرف سے اس کتاب کے عملیات کی اجازت ہے۔

تعویذ خود استعمال کرنے یا کسی دوسرے کولکھ کر دینے کی صورت میں تعویذ کی زکوٰ  ۃ دو روپیہ خیرات  کردیں یا اس مریض  کو جس کو تعویذ دیا گیا ہے یہ ہدایت کر دیں کہ وہ تعویذکی زکوٰۃ دو روپیہ خیرات کر دے۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

                                                         

                شک اوربے  یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی  تقریباً دو سو بیما ریوں  اور مسائل کو  یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔

کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور مسائل  کا حل  پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ ،قلندریہ،  عظیمیہ  سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب  عملیات  کی زکوٰ  ۃ ادا کی ہے۔

میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام  کے وسیلے سے دست با دُعا  ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری  اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔

آمین ثم آمین۔