Topics

حبسِ ریاح


          نظام ہضم کی خرابی معدہ کی خشکی ، یبوست اور قبض کی وجہ سے بے شمار ریاحی امراض پیدا ہو جاتے ہیں ۔ ریاحی امراض میں ایک مرض حبسِ ریاح بھی ہے ، اس میں ریاح اسفل کی بجائے اعلیٰ کی طرف رجوع کر نے لگتی ہے۔ دل کے گرد جمع ہو جائے تو دل کے اوپر دباؤ پڑتا ہے اور آدمی کا دم  گھٹنے  لگتا ہے۔ سر کی طرف چلی جائے آدھا سیسی کا سردرد سائی نس (SINUS) ہو جاتا ہے۔ اس کا رُخ ہاتھوں کی طرف ہو جائے تو ہاتھوں میں درد اور بعض اوقات سنسناہٹ ہونےلگتی ہے۔ اگر معدہ کے منہ پر اس کا ذخیرہ ہو جائے تومعدہ میں حدت پیدا ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے چھینکیں بکثرت آتی ہیں۔آنتوں میں یہ گیس اگر مستقل دور کرتی رہے اور اس کا  بروقت اور صحیح تدارک نہ ہو تو جگر اور آنتوں کے کئی امراض پیدا ہو جاتے ہیں۔

غذا میں ردو بدل اورپرہیز کے ساتھ حبسِ ریاح، سنگ رہنی ، قولنج کا درد، آنت کا بڑھنا، آنتوں کی کمزوری ، دست اور جملہ امراض ،معدہ اور آنتوں کے لئے زرد رنگ کی صاف شفاف ایک ولائتی شیشی خرید کر اس میں پکا ہوا پانی بھر دیں ،اور اس میں مضبوط کا رک لگا دیں۔ پانی بھرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ شیشی کا اُوپری چوتھائی حصہ خالی رہے۔ اس شیشی کو ایسی جگہ دھوپ میں رکھیں جہاں صبح  سے تین چار بجے شام تک دھوپ رہتی ہو۔ شام کے وقت شیشی اٹھالیں۔ اس پانی میں زرد ہ کا رنگ گھول کر روشنائی بنائیں اور روشنائی  سے سفید چینی کی تین عدد پلیٹوں پر الگ الگ یہ نقش لکھیں۔


صبح ناشتہ سے پندرہ منٹ پہلے ، دوپہر اور رات کو کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل ایک ایک پلیٹ دھوپ میں تیار شدہ پانی سے دھو کر پئیں۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

                                                         

                شک اوربے  یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی  تقریباً دو سو بیما ریوں  اور مسائل کو  یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔

کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور مسائل  کا حل  پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ ،قلندریہ،  عظیمیہ  سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب  عملیات  کی زکوٰ  ۃ ادا کی ہے۔

میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام  کے وسیلے سے دست با دُعا  ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری  اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔

آمین ثم آمین۔