Topics

آنکھ کا نرسنگھا


 اس مرض میں آنکھ کے اوپر ایک جھلی آجاتی ہے اور نظر اس جھلی میں دب جاتی ہے۔ وجہ ایک خاص قسم کی گیس ہوتی ہے ۔ پہلے یہ گیس دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے اور اس کے بعد آنکھ کے اوپر اثر کرتی ہے۔ دراصل یہ گیس ہی جھلّی بنکر آنکھ کے اوپر پردہ بن جاتی ہے۔

اسٹین لیس اسٹیل کا ایک پیالہ اور ایک نئی چھری لیجئے ۔ پیالہ میں ڈسٹلڈ واٹر یا گھر میں پکایا  ہوا ٹھنڈا پانی بھر دیں۔ ہاتھ دھو کر اور کُلی کر کے تین مرتبہ  اَلْحَیُ الْقَیُومُ  وَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ یَا رَحِیْمُ یَا اَللّٰہُ یَا مُرِیْدُ یَا رَحِیْمُ یَا اَللّٰہُ یَا مُرِیْدُ یَا رَحِیْمُ یَا اَللّٰہُ یَا مُرِیْدُ پڑھ کر  ایک پھونک  پانی  پر ماردیں اور دوسری پھونک چھری پر۔ اب چھری سے پانی کو کاٹیں یعنی ایک منٹ  تک پانی میں کراس  (X)  بناتے رہیں۔ دوبارہ پھر تین مرتبہ  پڑھ کر پانی اور چھری پر دم کریں اور پانی کو ایک منٹ تک کاٹیں۔ اسی طرح تیسری مرتبہ  بھی یہی عمل دُھرائیں ۔ یہ پانی دو(2) دو(2)  اونس ہر چارگھنٹہ  کے بعد پلائیں۔ اسی طرح کہ سورج طلوع ہونے کے بعد سے عشاء تک یہ پانی پورا ہو جائے۔علاج میں مدت درکار ہے مگر بفضلہ تعالیٰ کامیابی یقینی ہے۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

                                                         

                شک اوربے  یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی  تقریباً دو سو بیما ریوں  اور مسائل کو  یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔

کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور مسائل  کا حل  پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ ،قلندریہ،  عظیمیہ  سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب  عملیات  کی زکوٰ  ۃ ادا کی ہے۔

میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام  کے وسیلے سے دست با دُعا  ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری  اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔

آمین ثم آمین۔