Topics

احساس ِ کمتری


احساس کمتری قوتِ ارادی کی کمزوری سے واقع ہوتا ہے۔ جب یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہم کسی شخص کے سامنے نہیں جا سکتے ، بات نہیں کر سکتے ، ہم دوسرے لوگوں سے کمتر ہیں یا دوسرے لوگ ہم سے کمتر ہیں۔ یہ سب باتیں کمزور قوتِ ارادی کی عکاسی کرتی ہیں ۔ طرز فکر صحیح ہو یا غلط دونوں کا تعلق دماغ  کے ان خلیوں سے ہے جو زندگی میں کام آنے والے جذبات کو تخلیق کرتے ہیں۔ اور جذبات آدمی کی قوتِ ارادی کے تابع ہوتے ہیں۔ اس لئے جب کسی انسان کے اندر جذبات اس  کے ارادہ کے تابع نہیں رہتے تو اس کی زندگی میں خلا واقع ہو جاتا ہے۔ اس خلا کا دباؤ ہی دراصل احساس کمتری کی صور ت میں ظاہر ہوتا ہے۔

نہایت آسان اور سہل علاج یہ ہے کہ آدمی ہر وقت باوضو رہے۔ باوضو رہنے میں اس بات کی احتیاط لازم ہے کہ بول و براز یا  اخراجِ ریاح کے قدرتی عمل کو روکا نہ جائے کیونکہ ا س سے بھی دماغ پر زور پڑتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر دوبارہ وضو کر لیا جائے۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

                                                         

                شک اوربے  یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی  تقریباً دو سو بیما ریوں  اور مسائل کو  یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔

کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور مسائل  کا حل  پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ ،قلندریہ،  عظیمیہ  سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب  عملیات  کی زکوٰ  ۃ ادا کی ہے۔

میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام  کے وسیلے سے دست با دُعا  ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری  اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔

آمین ثم آمین۔