Topics
پیٹ میں کدو دانے اور کینچوے ہونے سے صحت بُری طرح متا ثر
ہو جاتی ہے۔ غذا جزو بدن ہونے کے بجائے ان کیڑوں کی خوراک بن جاتی ہے۔ پیٹ پھولا
رہتا ہےاور اس کو تھپ تھپانے سے ڈھول کی
طرح آواز ہوتی ہے۔ پیٹ میں جب کیڑ ے یا
کینچوے ہوتے ہیں تو سوتے میں منہ سے رال بہتی ہے اور مریض دانت پیستا ہے۔
قرآن پاک کی آیت
(سورۃ البقرہ
آیت ۴۹)
سیاہ روشنائی سے کاغذ پرلکھ کر تعویذ گلے میں ڈال دیں اور یہی آیت چینی کی پلیٹوں پر کھانے کے زرد رنگ
سے لکھ کر صبح شام اور رات کے سونے سے پہلے پانی سے دھو کر پلائیں۔ تین(3) روزاور زیادہ
سے زیادہ گیارہ (11)روز تک،
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔