Topics
ہر وقت کچھ نہ کچھ سوچتے
رہنے سے وہ روشنیاں جو اعصابی نظام بنتی ہیں، منتشر ہو کر ضائع ہو جاتی ہیں۔ نتیجہ
میں دماغ کا وہ حصہ جس پر شعوری تحریکات کا دارومدار ہے ، کمزور پڑ جاتا ہے۔اور جب
یہ صورت واقع ہوجاتی ہے تو ڈراؤنے خواب زیادہ نظر آتے ہیں۔ اگر دماغ کو کسی ایک
نقطہ پر مرکوز کر دیا جائے تو ڈراؤنے خواب نظر
آنا بند ہو جاتے ہیں۔ اس کے لئے چلتے پھرتے ، اٹھتے بیٹھتے ، وضو اور بغیر
وضو" اَلشَّاۃُ نَظِیْفَۃ"
ورد کرتے ہیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔