Topics

جوانی میں بچپن کی شکل


ذہن کے وہ خلیے جو جسمانی ساخت کی نشوونما میں تناسب برقرار رکھتے ہیں، اگر کسی وجہ سے متاثر ہو جائیں تو انسانی چہرہ جوانی میں بھی بچوں جیسا نظر آتا ہے، اس کے لئے چاہیئے کہ سورج طلوع ہونے سے پہلے اور رات کو سوتے وقت وضو کر کے بسم اللہ شریف کے بعد ایک ہزار (1000)مرتبہ  یَاشَافِی پڑھ کر  دونوں ہاتھو ں پر دم کریں اور ہاتھ چہرہ پر پھیریں۔ علاج کی مدت کم سے کم تین ماہ اور زیادہ سے زیادہ چھ مہینے ہے۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

                                                         

                شک اوربے  یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی  تقریباً دو سو بیما ریوں  اور مسائل کو  یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔

کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور مسائل  کا حل  پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ ،قلندریہ،  عظیمیہ  سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب  عملیات  کی زکوٰ  ۃ ادا کی ہے۔

میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام  کے وسیلے سے دست با دُعا  ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری  اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔

آمین ثم آمین۔