Topics
اعصابی کمزوری کی
وجوہات بہت ہیں مثلاً مستقل الجھن ، بیزاری دماغی کشاکش ، بہت زیادہ دماغی تکان ،
نیند کی کمی ، نظام ہضم کا مستقل خراب
رہنا ، فضا اور ماحول کا تکدر ، خوف اور دہشت ، روحانی اقدار سے انحراف ، قناعت کا
نہ ہونا، شک، وسوسہ اور عدم تحفظ کا احساس وغیرہ وغیرہ۔
سب سے پہلے یہ ضروری
ہے کہ انسان اپنے اندر قناعت پیدا کرے اور اپنے معاملات کو اللہ تعالیٰ پر چھوڑنے
کی عادت ڈالے۔اللہ تعالیٰ پر معاملات چھوڑنے سے مراد یہ نہیں کہ آدمی ہاتھ پیر
چھوڑ کر بیٹھ جائے۔ صحیح طرزِ فکر یہ ہے
کہ آدمی وظیفہ ء اعضاء پورا کرنے کے بعد نتیجہ اللہ تعالیٰ کے اوپر چھوڑ دے اور
بطور علاج صرف ایک گھونٹ پانی پر ایک مرتبہ اَلْرَّضَاعَتْ
عَمَانَوِیْلْ پڑھ کر پانی پر دم کر کے صبح نہار منہ پیا جائے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔