Topics

پائیریا


یہ بات ذہن نشین  رہنی چاہیَے کہ دانتوں کے امراض کا تعلق براہ راست معدہ سے ہوتا ہے ۔ معدہ کا نظام اگر صحیح رہے اور دانتوں کی صفائی کا پورا اہتمام کیا جائے تو دانتوں کے امراض  نہیں ہوتے۔

پائیریا میں مسوڑھوں کے اند ر رطوبت جمع ہو کر سڑ جاتی ہے اور پھر یہ رطوبت پیپ ملے  خون کے ساتھ خارج ہوتی رہتی ہے۔ بہت نامُراد مرض ہے  مشکل سے پیچھا چھوڑتا ہے۔ معدہ کی درستگی اور دانتوں کی صفائی کے انتظام کے ساتھ ساتھ صبح سورج نکلنے سے پہلے ایک عرصہ تک پالک کےپتے پر  "اِلیٰ اَجَلٍ مُسَمّٰی" ایک  مرتبہ دم کر کے پالک  کو خوب چبا یا جائے۔ چباتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ لعاب حلق کے  اندرنہ جائے۔ پالک کے پتےکو اچھی طرح چبا کر تھوک دیں ۔اس عمل کو دن میں تین مرتبہ دہرائیں اور ہر مرتبہ یکے بعد  دیگرے ایک ایک پتہّ لے کر تین پتے چبائیں اس عمل کے آدھے گھنٹہ  بعد  تک نہ  کوئی چیز کھائیں نہ پئیں۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

                                                         

                شک اوربے  یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی  تقریباً دو سو بیما ریوں  اور مسائل کو  یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔

کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور مسائل  کا حل  پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ ،قلندریہ،  عظیمیہ  سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب  عملیات  کی زکوٰ  ۃ ادا کی ہے۔

میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام  کے وسیلے سے دست با دُعا  ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری  اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔

آمین ثم آمین۔