Topics
کبھی ایسا بھی ہوتا
ہے کہ اچھا خاصا چلتا ہوا کاروبار ٹھپ ہوجاتا ہے۔ اور دکان یا کاروبار میں ایسی
بندش واقع ہوجاتی ہے کہ تمام سامان اور وسائل مہیا ہو نے کے باوجود بِکری نہیں
ہوتی اور آرڈر وغیرہ نہیں آتے کہیں سے آرڈر ملتا ہے تو اسکی تکمیل نہیں ہوتی دکان
میں خریدار آتے ہیں۔ مال پسند کرتے ہیں لیکن خریدے بغیر چلے جاتے ہیں اور یہی
سامان دوسری دکان سے زیادہ قیمت پر خرید لیتے ہیں۔ اس کے تدارک کے لئے یہ عمل
کریں۔
صبح سویرے اُٹھ کر
وضو کریں۔ دُکان یا دفتر میں ایسے وقت پہنچیں کہ ابھی سورج نہ نکلا ہو ، ایک
مرتبہ قُلْ أَعُوذُ
بِرَبِّ النّاسِ پوری سورۃ پڑھ کر دکان یا دفتر کے دروازے پر دم کریں۔ پانچ قدم
پیچھے ہٹ کر پیروں کے دونوں جوتے اتار لیں اور جوتوں کو ہاتھ میں لیکر تین دفعہ اس
طرح جھاڑیں کہ جوتوں کے تلوے ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔ اور جوتے پہن کر دکان یا دفتر
کے اندر لوبان کی دھونی دے دیں۔ یہ عمل صرف ایک دفعہ کر لینا کافی ہے۔ اس عمل میں
یہ بات پیش ِ نظر رکھنا ضروری ہے کہ جوتے لیدر سَول کے ہوں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔