Topics
ایسی حالت میں جب
کوششوں کا کوئی نتیجہ نہ نکلے ۔
امید بندھے اور ٹوٹ جائے ۔ دنوں ،ہفتوں ،
مہینوں اور بعض اوقات سالوں دفتروں کے چکر
لگانے کے باوجود ملازمت نہ ملے یا کاروبار میں برکت نہ ہو تو ملازمت یا
کاروبار میں بر کت کے حصول کے لئے یہ نقش بازو پر باندھیں یا گلے میں پہن لیں اور
ہر وقت وضو بغیر وضو ، چلتے پھرتے ۔ اٹھتے بیٹھتے ۔ سوتے جاگتے یَا حَیُ یَا قَیُومْ کا ورد کریں۔
کونوں میں دیئے گئے ہندسے نقش کی چال کو ظاہر کرتے
ہیں، انہیں اصل تعویذ میں نہ لکھا جائے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔