Spiritual Healing

چلہ کی جملہ تکالیف



وضع حمل کے بعد چلے کے دوران خواتین مختلف تکالیف سے دو چار ہو جاتی ہیں یا ہو سکتی ہیں۔

ان سے قطعی طور پر محفوظ رہنے کے لئے مندرجہ بالا نقش زرد رنگ سے کسی کے  مومی کاغذ پر لکھ کر گنڈے میں باندھیں ۔ گنڈا بنانے کا طریقہ یہ ہے ۔ کچے نیلے دھاگے کے گیارہ تار لیں  اور عورت کے قد سے ناپ لیں۔ اس کو دہرایا تہر ا کر کے اتنا  کر لیں کہ گیارہ گرہیں لگنے کے بعد گلے میں آسانی سے پہنا یا جاسکے پھر تین  مرتبہ

یَا رَحِیْمْ  یَا اَللّٰهُ یَا مُرِیْدُ

پڑھیں اور پھونک مار کے ایک گرہ لگا دیں۔ اس طرح اندازے سے برابر فاصلے پر گیارہ گرہیں لگا لیں۔ چلہ کا غسل کرنے  کے بعد یہ گنڈا گلے سے اتار کر کسی گڑھے میں دفن کر دیں۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

                                                         

                شک اوربے  یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی  تقریباً دو سو بیما ریوں  اور مسائل کو  یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔

کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور مسائل  کا حل  پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ ،قلندریہ،  عظیمیہ  سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب  عملیات  کی زکوٰ  ۃ ادا کی ہے۔

میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام  کے وسیلے سے دست با دُعا  ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری  اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔

آمین ثم آمین۔