Spiritual Healing

بلڈ پریشر ۔ نروس بریک ڈاؤن ۔ دماغی امراض

مندرجہ زیل نقش کاغذ پر لکھ کر فلیتہ (بتیّ) بنائیں اور اس کو روئی میں لپیٹ کر مریض کی چارپائی  کے قریب جلائیں۔ جب تک مرض سے نجات نہ مل جائے یہ علاج جاری رکھیں۔


ہائی بلڈ پریشر کے لئے یہ تعویذ سبز رنگ سےلکھیں۔

لو بلڈ پر یشر کے لئے  یہ تعویذ  سُر خ رنگ سے لکھیں۔

نروس  بریک ڈاؤن کے لئے  یہ تعویذ زرد رنگ سے لکھیں۔

دوسرے دماغی  امراض میں یہ تعویذ نیلے رنگ سے لکھا  جائے۔

نوٹ: اگر سبز سُرخ یا  نیلا رنگ دستیاب  نہ ہو تو زرد رنگ سے لکھنا کافی  ہے۔ صرف  شرط یہ ہے کہ  رنگ کھانے میں استعمال ہونے والے ہوں ۔

علاج کی مدت زیادہ سے زیادہ چالیس روز ہے۔ فلیتہ چاہے روز ایک بنائیں یا ایک سے زیادہ بنا کر رکھ لیں۔ فلیتہ جلانے کے لئے مٹی کے دیئے میں گھی استعمال کریں۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

اگر امراض اوران کی بیماریوں کو جمع کیا جائے تو ان کی تعداد سینکڑوں سے تجاوزکرجاتی ہے ۔ ان امراض کی نوعیت اوروجوھات بھی الگ الگ ہیں ۔ روحانی نظریہ علاج کے مطابق امراض کے دورخ ہیں ۔ ایک جسمانی اوردوسراذہنی یا روحانی ۔ جسمانی نظام میں کسی بے اعتدالی ، کیمیائی یا طبعی تبدیلی کا نام مرض ہے ۔

روحانی نطریہ علاج میں ہرمرض کے خدوخال ہوتے ہیں  اورہر مرض کا روحانی وجود بھی ہوتاہے ۔ یہ دونوں رخ ایک دوسرے سے وابستہ ہیں ۔ موجودہ دورمیں نفسیاتی اورطبعی امراض کا جو کردارسامنے آیا ہے اس کی روشنی میں اس کو سمجھنا مشکل نہیں ہے ۔ روحانی علم کا نظریہ علاج یہ ہے کہ امراض کی جسمانی وجود کے ساتھ ساتھ روحانی یا ذہنی وجود پر ضرب لگائی جائے  اورذہنی طورپر اس کی نفی کی جائے تو بہت جلد شفا حاصل  ہوجاتی ہے ۔ نا صرف جلد شفا حاصل ہوجاتی ہے بلکہ پیچیدہ ولاعلاج امراض سے نجات بھی ممکن ہے ۔ اس کتاب میں شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیداہونے والی تقریبا دوسو 200 بیماریوں اورمسائل کو یکجا کرکے تعویذات اوروظائف کے ذریعہ ان کا حل پیش کیا گیا ہے ۔