Spiritual Healing

آفاتِ ارضی و سماوی سے محفوظ رہنےکا طریقہ

جب کوئی قوم اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے قانون  سے  انحراف کرتی ہے اور خیر و شر کو جانتے بوجھتے  قانون شکنی کی مرتکب ہوتی ہے تو اس کے اندر یقین کی قوتیں کم اور کم  سے کم ہو جاتی ہیں۔ جیسے جیسے یقین کمزور پڑتا ہے اس کے عقائد میں سُقم واقع ہوتا ہے اور اس سُقم کی وجہ سے  کوئی قوم تواہمات میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ توہمات کے غلبہ سے انسان کے اندر وسوسے جنم لیتے ہیں۔ ان وسوسوں کی وجہ سے اس کے اندر حرص و ہوس اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ زندگی کا دارومدار اللہ تعالیٰ کے بجائے وسائل پر رہ جاتا ہے۔ یہی وہ مرحلہ ہےجہاں سے قوموں کا زوال شروع ہوتا ہے اور قانون ِ قدرت چونکہ ایسی قوموں کو برداشت نہیں کرتا اس لئے اس کے اوپر آفات ِ ارضی و سماوی نازل ہوتی ہیں۔

ارادہ اور عمل کے ساتھ بےیقینی کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور آفات ارضی و سماوی سے محفوظ رہنے کے لئے  ۹ انچ چوڑے اور ۱۲ انچ لمبے سفید آرٹ پیپر کے اوپر سیاہ چمکدار روشنائی سے بہت خوبصورت لکھ کر یا لکھوا کر یہ نقش اپنے گھر میں آویزاں کریں۔


اگر خدانخواستہ کوئی وبا پھیل گئی ہو تو یہی نقش سفید چینی کی تین پلیٹوں پر زعفران  اور عرقِ گلاب سے لکھیں اور صبح ، شام اور رات کو پانی سے دھو کر سارے گھر والے پئیں۔ پینے میں پانی پکا کر استعمال کیا جائے۔

 

نوٹ:۔ اگر زعفران دستیاب نہ ہو یا خریدنے کی استطاعت نہ ہو تو کھانے کا زرد رنگ استعمال کریں۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

اگر امراض اوران کی بیماریوں کو جمع کیا جائے تو ان کی تعداد سینکڑوں سے تجاوزکرجاتی ہے ۔ ان امراض کی نوعیت اوروجوھات بھی الگ الگ ہیں ۔ روحانی نظریہ علاج کے مطابق امراض کے دورخ ہیں ۔ ایک جسمانی اوردوسراذہنی یا روحانی ۔ جسمانی نظام میں کسی بے اعتدالی ، کیمیائی یا طبعی تبدیلی کا نام مرض ہے ۔

روحانی نطریہ علاج میں ہرمرض کے خدوخال ہوتے ہیں  اورہر مرض کا روحانی وجود بھی ہوتاہے ۔ یہ دونوں رخ ایک دوسرے سے وابستہ ہیں ۔ موجودہ دورمیں نفسیاتی اورطبعی امراض کا جو کردارسامنے آیا ہے اس کی روشنی میں اس کو سمجھنا مشکل نہیں ہے ۔ روحانی علم کا نظریہ علاج یہ ہے کہ امراض کی جسمانی وجود کے ساتھ ساتھ روحانی یا ذہنی وجود پر ضرب لگائی جائے  اورذہنی طورپر اس کی نفی کی جائے تو بہت جلد شفا حاصل  ہوجاتی ہے ۔ نا صرف جلد شفا حاصل ہوجاتی ہے بلکہ پیچیدہ ولاعلاج امراض سے نجات بھی ممکن ہے ۔ اس کتاب میں شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیداہونے والی تقریبا دوسو 200 بیماریوں اورمسائل کو یکجا کرکے تعویذات اوروظائف کے ذریعہ ان کا حل پیش کیا گیا ہے ۔