Topics
یقین کی کمزوری شک سے جنم لیتی ہے جب تک خیالات میں تذبذب
رہتا ہے یقین میں پختگی نہیں آتی۔
فکر سلیم
پاکیزہ طرزفکر میں
انسان اپنی روح سے قریب تر ہو جاتا ہے اور اس کے اندر ایسی فراست پیدا ہوتی ہے جس کو
فکر سلیم کہا جاتا ہے۔
کیفیات کا مجموعہ
فرد ایسی کیفیات کا مجموعہ ہے جسکو تفکر کہا جاتا ہے۔
اوصاف
کسی چیز سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ اس چیز کے اندر کام کرنے والے اوصاف
، اس کی حقیقت اور اس کی ماہیت سے
وقوف حاصل ہو۔
احساس کمتری
احساس کمتری میں مبتلا ہونا اپنی صلاحیتوں کو زنگ لگا دینے
کے مترادف ہے۔
ذوق و شوق
ذوق و شوق کے ساتھ جب کوئی بندہ کسی راستے کو اختیا ر کرتا
ہے ، تو وہ راستہ دین کا ہو یا دنیا کا اس کے نتائج مثبت مرتب ہوتے ہیں۔
ذہنی مرکزیت
ذہنی مرکزیت کے ساتھ ساتھ اگر دلچسپی بھی قائم ہو تو کام
آسان ہو جاتا ہے جہاں تک دلچسپی کا تعلق ہے اس کی حدود اگر متعین کی جائیں تو وہ
دو رخ پر قائم ہیں جن کو عرف عام میں ذوق وشوق کہا جاتا ہے یعنی ایک طرف کسی چیز کی معنویت کو تلاش کرنے کی جستجو ہے اور دوسری
طرف اس جستجو کے نتیجے میں کوئی چیز حاصل کرنے کا شوق ہے۔
سیرت
ہر انسان اپنی سیرت کی بنا پر از سر نو جنم لیتا ہے اور اوج
ثریا تک پہنچ جاتا ہے ، سیرت کی جڑیں اخلاقی قدروں سے نشونما پاتی ہیں۔
قید
آدمی نے خود کو اپنی اختراع کی ہوئی چیزوں میں قید کرلیا ہے۔
روحانیت سیکھنے کے لئے
روحانیت سیکھنے کے لئے نرم
طبعیت ،گداز دل اور آزاد ذہن ہونا ضروری ہے۔
روحانیت اور ماورائی علوم
جہاں علم فلسفہ اور منطق کی حدود ختم ہوتی ہیں اس سے آگےروحانیت اور ماورائی
علوم کی حدیں شروع ہوتی ہیں ۔
اندرونی تحریکات
جب تک کوئی شخص اپنی روحانی قوتوں کو بیدار کرنے کے لئے
اندرونی تحریکات کی طرف ذہن نہیں لگاتا اس کی روحانی صلاحیتیں بیدار نہیں ہوتیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
روحانیت
تفکر، فہم اور ارتکاز کے فارمولوں کی دستاویز ہے۔اس دستاویز کا مطالعہ کرنے کے
لیئے بہترین ذریعہ مراقبہ ہے۔