Topics
صرف
اللہ کی ذات ایسی یکتا اور مخفی ہے کہ بندہ روزانہ لاکھوں خواہشات بھی اللہ کے
ساتھ وابستہ کرے تو اللہ ان کو پورا کرنے کی قدرت رکھتے ہیں۔
دین اسلام
دین اسلام کے نصب العین کی عظمت واہمیت کو ہمیشہ پیش نظر
رکھ کر اس کے اصولوں پر قائم رہئے کہ یہی وہ عظیم کام ہے جس کے لئے خدا کی طرف سے
ہمیشہ انبیاء آتے رہے ہیں یہی وہ عطا ہے جو دونوں جہان کی عظمت و سربلندی کاسرمایہ
ہے۔
روئے
روئے زمین پر انسان کو اگر ہدایت مل سکتی ہے تو صرف اللہ کی
کتاب قرآن مجیدسے مل سکتی ہے۔
قرآن کریم
قرآن کریم کو اس عزم ،اس ولولہ اور اس ہمت کے ساتھ پڑھئے کہ
اس کی نورانی کرنوں سے ہمیں اپنی زندگی سنوارنی ہے۔
سکون
بلا
شبہ صحیح فہم کے ساتھ دین کی حکمت ہی تمام بھلائیوں کا سرچشمہ ہے اور جو شخص اس
چیز سے محروم ہے وہ دونوں جہان کی نعمتوں اور سعادتوں سے محروم ہے۔ اس کی زندگی
میں کبھی طمانیت اور سکون داخل نہیں ہوتا۔مسکراتے ہوئے
نرمی کے ساتھ، میٹھے لہجے اور درمیانی آواز میں بات کرنے والے لوگوں کواللہ کی
مخلوق عزیز رکھتی ہے۔
شیریں
مقال
شیریں
مقال آدمی خود بھی اپنی آواز سے لطف اندوز اور سرشار ہوتا ہے اور دوسرے بھی مسرور
و شاداں ہوتے ہیں۔ اچھی، میٹھی اور مسحور کن آواز سے اللہ میاں بھی خوش ہوتے ہیں۔
نقلیں
دوسروں
کی نقلیں نہ اتاریئے۔ اس عمل سے دماغ میں کثافت اور تاریکی پیدا ہوتی ہے۔
شکایتیں
نہ کیجئے کہ شکایت محبت کی قینچی ہے۔ کسی کی ہنسی نہ اڑایئے کہ اس سے آدمی احساس
برتری میں مبتلا ہو جاتا ہے اور احساس برتری آدمی کے لئے ایسی ہلاکت ہے جس ہلاکت
میں ابلیس مبتلا ہے۔
بڑائی
اپنی
بڑائی بیان نہ کیجئے۔ کیونکہ اس عمل سے
اچھے لوگ آپ سے دور ہو جائیں گے۔ خوشامد اور چاپلوسی کرنے والے منافق آپ کا گھیراؤ
کر لیں گے اور ایک روز آپ عرش سے فرش پر گر جائیں گے۔ فقرے نہ کسئے، کسی پر طنز نہ
کیجئے، بات بات پر قسم نہ کھایئے۔ یہ عمل آپ کے کردار کو گہنا دے گا اور آپ لوگوں
کی محبت سے محروم ہو جائینگے۔
تنگ دل
تنگ دل اور خرچ پرکڑھنے والے لوگ فلاح و کامرانی کے مستحق نہیں ہوتے۔
خوش
خلقی
خوش
خلقی اور نرم مزاجی کو پرکھنے کا اصل میدان گھریلو زندگی ہے۔ گھر والوں سے ہر وقت
واسطہ رہتا ہے اور گھر کی بے تکلف زندگی میں مزاج اور اخلاق کا ہر رخ سامنے آ جاتا
ہے اور یہ حقیقت ہے کہ وہی مومن اپنے ایمان میں کامل ہے جو گھر والوں کے ساتھ خوش
اخلاقی، خندہ پیشانی اور مہربانی کا برتاؤ رکھے۔ گھر والوں کی دل جوئی کرے اور
پیار و محبت سے پیش آئے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
روحانیت
تفکر، فہم اور ارتکاز کے فارمولوں کی دستاویز ہے۔اس دستاویز کا مطالعہ کرنے کے
لیئے بہترین ذریعہ مراقبہ ہے۔