Topics
دنیا ایک مجسم سوال بن گئ ہے،کہ آدم زاد کس قصور،کس جرم کی
پاداش میں زمین کی تباہی کے درپے ہے؟
اعصابی تناؤ
اعصابی تناو آدمی کے اندر ڈر اور خوف مسلط کر دیتا ہے۔زندگی
میں غم اور خوف کی آمیزش آدمی کی تصویر کو بدصورت،بدہیبت اور مسخ کرتی رہتی ہے۔
بہترین دوست
سب سے بہترین دوست انسان کا اپنا من ہے،جس نے من کو سمجھ
لیا اور من کے اندر اپنی مورتی کو دیکھ لیا۔وہ دوست سے واقف ہو گیا یعنی وہ خود
اپنا دوست بن گیا۔
وجود کا انحصار
جسمانی وجود کا انحصار روح پر ہے۔روح کا انحصار جسمانی وجود
پر نہیں ہے۔
مخلص دوست
اگر کوئی بندہ من سے روح کا سراغ چاہتا ہے تو من اسے ایک
اچھے اور مخلص دوست کی طرح روحانی رشتوں سے متعارف کرا دیتا ہے۔
خود شناسی کا علم
جب تک کوئی بندہ خودشناسی کے علم سے ناواقف رہتا ہے اس کا
من بے چین اور بےقرار رہتا ہے۔
جسمانی تصورات
پابند تصورات سے نجات پانے کے لیئے مادی جسم سے نہیں جسمانی
تصورات سے نجات پانا ضروری ہے۔
عروج و زوال
قوموں کے عروج و زوال کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ دھرتی پر
وہ ہی قومیں زندہ رہتی ہیں۔جو اپنے ماضی کو یاد رکھتی ہیں اور حال میں کیے گئے
اعمال کا محاسبہ کرتی ہیں۔
خدا سے واقفیت
جب ہم اپنے سچے پاک اور ایثار کرنے والے دوست خدا سے واقف
ہو جائیں گے تو محدودیت کا یہ لامتناہی سلسلہ ایک نقطے پر ٹھہر جائے گا۔
پیار کی پیاس
پیار کی پیاس اسوقت بجھ جاتی ہے،جب ہم اپنے دوست خدا کو
محبت کی آنکھ سے دیکھ لیتے ہیں۔پھر یہ ہوتا ہے کہ ہماری محبت روشنی یا ہوا کی لہر
بن جاتی ہے۔
مخلوق سے محبت
جس طرح ہمارا دوست خدا ہم سے اور کائنات میں موجود ساری
مخلوق سے محبت کرتا ہے۔ہم بھی اس کی مخلوق سے محبت کریں۔جس طرح ہمارا دوست خدا
مخلوق کے کام آتا ہے،اسی طرح ہم بھی اس کی مخلوق کی خدمت کریں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
روحانیت
تفکر، فہم اور ارتکاز کے فارمولوں کی دستاویز ہے۔اس دستاویز کا مطالعہ کرنے کے
لیئے بہترین ذریعہ مراقبہ ہے۔