Topics
سخاوت
اعلیٰ ظرف لوگوں کا شیوہ ہے۔
دسترخوان
دسترخوان
وسیع ہونا چاہیئے ۔ اللہ خود چاہتا ہے کہ مخلوق اللہ کے دستر خوان سے خوش ہو کر
کھائَ پیئے۔
کم
ظرف
کم
ظرف دوسروں سے توقعات قائم کرتے ہیں۔
اعلیٰ
ظرف
اعلیٰ
ظرف لوگ مخلصانہ خدمت کرتے ہیں۔
ماں
ماں
کی خدمت انسان کو حضرت اویس قرنی بنا دیتی ہے۔
غصہ
غصہ
آگ ہے۔ آگ دوزخ ہے ۔ دوزخ نار جہنم ہے۔
بچے
بچے
اللہ میاں کے باغ کے پھول ہیں۔
بچہ
جب
بچہ پیدا ہوتاہے تو کوئلہ کیطرح ہوتا ہے ۔ استاد اسے تراش کر ہیرا بنا دیتاہے۔
دل
جو
چیز باہر نہیں ہے اسے باہر ہزاروں سال بھی باہرڈھونڈا جائےنہیں ملے گی۔ ظاہر و
باطن اللہ ہر شخص کے اندر ہے۔ آدمی کا دل اللہ کا گھر ہے۔
نتائج
وسائل
کے لئے پوری کوشش کرولیکن اللہ کے اوپر چھوڑدو اس لئے کہ نتائج کا تعین غیب سے ہے۔
انتقام
انتقام
ہلاکت و بربادی ہے۔ عفو و درگزر اللہ کا انعام ہے۔
اسلاف
ہمارے
بچے دراصل ہمارے اسلاف ہیں۔ ان کی تربیت اس طرح کی جائے کہ کل یہ بچے اسلاف کے
مقام پر فائز ہو جائیں۔
درگزر
اللہ صبر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ صبر یہ ہے کہ درگزر
کیا جائے۔
شک
جس آدمی میں شک ہے وہ قرآنی حکمت سے فائدہ نہیں حاصل کر
سکتا۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
روحانیت
تفکر، فہم اور ارتکاز کے فارمولوں کی دستاویز ہے۔اس دستاویز کا مطالعہ کرنے کے
لیئے بہترین ذریعہ مراقبہ ہے۔