Topics

خیالات

 

جو دل گندے اور نجسں خیالات کی آماجگاہ ہے اور جس دل میں طہارت اور پاکیزگی نہیں ہے وہ دل قرآن پاک کی عظمت ووقعت سے خالی رہتا ہے دل کی پاکیزگی اور طہارت کے لئے پہلا مرحلہ حلال روزی ہے۔

 

تجارت

اس تجارت کو بھی ذہنوں سے اوجھل نہ ہونے دیجئے جو دردناک عذاب سے نجات دلانے والی ہے اور جس کا نفع فانی دولت نہیں بلکہ ہمیشہ کی کامرانی اور لازوال عیش ہے۔

 

سعید لوگ

سعید لوگ وہ ہوتے ہیں جو نصحیتوں پر عمل بھی کرتے ہیں اور یہ عمل ان کی زندگی کے لئے ایک مشعل راہ بن جاتا ہے۔

 

شئے

جب  ہم کسی ایسے شئے کا نام سنتے ہیں جس کو ہم نے کبھی نہیں دیکھا توده ان دیکھی شئے بھی ذہن کے اندر ہوتی ہے۔

 

زرہ

تمام کائنات کے ہر زرہ میں ایک نظر کام کررہی ہے اس نظر کے کردار میں کہیں اختلاف نہیں وہ ہر زرے میں غیر متغیر ہے اس کا ایک معین اور مخصوص کردار ہے۔

 

روحانی علوم

روحانی علوم اللہ کی مشیت کی تفصیلات ہیں اور اللہ کی مشیت اور سنت میں تغیر اور تبدیلی نہیں ہوتی۔

دوستوں

دوستوں سے ربط و ضبط اور تعاون بالخصوص اور دیگر لوگوں سے بالعموم محض اللہ کی رضا کے لئے رکھئے اس میں منفعت اور غرض کا کوئی پہلو نہ ڈھونڈئیے۔

 

قانون قدرت

 قانون قدرت سرمایہ پرستی اور لالچ کو بھی پسند نہیں کرتا وہ ایسی قوموں کو غلامی ،ذلت اور افلاس کے عمیق غار میں دکھیل دیتا ہے۔

 

برائی

برائی اور گناہ انسان کی سرشت میں داخل ہیں لیکن انسان کا ضمیر اللہ کےنور کا مسکن ہے ضمیر ایک نور باطن ہے جس سے انسان کے اندر نیکی کی مشعلیں روشن ہوتی ہیں۔

 

گناہوں

گناہوں کی معافی ہو جاتی ہے گناہوں سے آدمی کے اندر احساس ندامت پیدا ہوتا ہے وہ اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے اللہ تعالی ستار العیوب اور غفار الذنوب ہے وہ گناہ معاف کردیتاہے۔

 

ترغیب

برائیوں کو مٹانے کی جدوجہد اور بھلائیوں کی ترغیب وہ عمل ہے جو ہمارے وجود کا ضامن ہے اس میں کوتاہی کا نتیجہ تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں ہے۔


Bare Bachon Ke Liye

خواجہ شمس الدین عظیمی


روحانیت تفکر، فہم اور ارتکاز کے فارمولوں کی دستاویز ہے۔اس دستاویز کا مطالعہ کرنے کے لیئے بہترین ذریعہ مراقبہ ہے۔