Topics
خدمت کرنے والا بندہ اختلافی مسائل میں نہیں الجھتا۔
آگ کے شعلے
آگ کے شعلے دو طرح کے ہوتے ہیں ایک طرح کے شعلوں سے ہر چیز
خاکستر ہو جاتی ہے اور دوسری طرح کے شعلوں سے ہر چیز کے اندر زندگی دوڑنے لگتی ہے۔
خیروشر
خیر و شر کیا ہے؟طرزفکر کے دو نام ہیں طرزفکر میں اگر بندگی
اور اللہ کیساتھ محبت ہے تو یہ خیر ہے طرزفکر میں اگر غیر اللہ کی محبت ہے تو یہ
شر ہے خیر قائم بذات(جل جلالہ)ہے اور شر قائم بالشیطان ہے۔
عارضی چیز
ہر وہ چیز جو عارضی ہے حقیقت نہیں ہوتی اور جو چیز حقیقی
نہیں ہے وہ حق سے قربت حاصل نہیں کر سکتی،مال ہو یا اولاد یہ سب عارضی اور غیر
حقیقی تصویریں ہیں بندہ جب ان عارضی اور غیر حقیقی تصویروں کو اپنی زندگی کا مقصد
بنا لیتا ہے تو یہ سب اس کے لیے مصیبت اور فتنہ بن جاتی ہیں۔
طرزفکر کا نتیجہ
طرزفکر کی بھٹی میں آدمی جل کر راکھ بن جاتا ہے اور طرزفکر
کی بھٹی میں آدمی کندن بھی بن جاتا ہے۔
حقیقت مسرت
حقیقی مسرت سے ہم آغوش ہونے کے لیے انسان کو سب سے پہلے یہ
جاننا چاہیے کہ زندگی کا دارومدار صرف جسم پر ہی نہیں ہے بلکہ اس حقیقت پر ہے جس
حقیقت نے جسم کو لباس بنالیا ہے۔
آسمانی کتابیں
سب آسمانی کتابیں دراصل خدا کے برگزیدہ بندوں کی وہ آوازیں
ہیں جو روشنی بن کر تمام عالم میں پھیل گئ ہیں۔
حرکت دوام
آدم اور حوا کی نسل میں اگر ایک ہی کیفیت مستقل ہو جائے تو
زندگی منجمد ہو جائے گی اس لیئے کہ کائنات کی تخلیق اس فارمولے پر عمل میں آئی ہے
کہ زندگی ایک حرکت دوام ہے۔
موت
جب اس خاکی پنجرے پر موت واقع ہوتی ہے تو خاکی جسم کی ساری
زندگی ماضی بن جاتی ہے۔
قرآن کی راہنمائی
قرآن پاک نوع انسانی کا ورثہ ہے نوع انسانی میں جو قوم اس
ورثہ سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے قرآن اس کی رہنمائی کرتا ہے۔
تلاش و جستجو
جو قوم تلاش و جستجو،فکر و دانش اور غور و تدبر سے عاری
ہوتی ہے وہ زمین پر غلام بن کر اور ذلیل اور خوار ہو کر زندگی بسر کرتی ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
روحانیت
تفکر، فہم اور ارتکاز کے فارمولوں کی دستاویز ہے۔اس دستاویز کا مطالعہ کرنے کے
لیئے بہترین ذریعہ مراقبہ ہے۔