Topics
دنیا
کا کوئی آدمی برا نہیں ہوتا خیالات اچھے یا برے ہوتے ہیں ۔
قدر
و منزلت
قدرومنزلت
شرافت و نجابت کا معیار دولت نہیں،ہر آدمی کے پاکیزہ اور زندہ خیالات ہیں۔
اللہ
کے دوست
اللہ
کی مخلوق سے محبت رکھنے والے لوگ اللہ کے دوست ہیں اور دوست پر دوست کی نوازشات و
کرامات کی ہمیشہ بارش برستی ہے۔
آخرت
کےلئے اثاثہ
دنیا
میں ایسے بندے کو جس کے پاس آخرت کے لیئے کوئی اثاثہ نہیں ہوتا مصائب و آلام اس
طرح گھیر لیتے ہیں کہ زندگی دشوار ہو جاتی ہے۔رنج و غم ہیبت ناک شکل اختیار کر کے
اس کو مردہ بنا دیتے ہیں۔
روح
سے دوری
جب
اخلاقی اقدار ٹوٹ کر بکھر جاتی ہیں اور آدمی اپنی روح سے دور ہوجاتا ہے تو اس کے
اوپر مادیت کا خول غالب آ جاتا ہے۔
اصلاح
ماحول
کو سنوارنے اور سدھارنے کے لیئے یہ لازم ہے کہ ہم پہلے اپنی اصلاح کریں۔
دعاؤں
کےساتھ عمل
جس
طرح آوازیں فضا میں گشت کرتی رہتی ہیں دعاوں کیساتھ عمل نہ ہو،کردار نہ ہو،اخلاص
نہ ہو تو یہ دعائیں بھی زمین کے کناروں سے باہر نہیں نکلتیں۔
دعائیں
وہ
دعائیں مقبول بارگاہ ہوتی ہیں جن کے ساتھ عمل ہوتا ہے۔
نقطہ
انسان
کے اندر ایک نقطہ ہے اور یہ نقطہ کائنات کی مائیکروفلم ہے اس نقطے کو جب پھیلنے
اور نشر ہونے کا موقع دیا جاتا ہے تو ساری کائنات دماغ کی اسکرین پر فلم بن کر
متحرک ہو جاتی ہے
فیضان
قدرت
فیضان
قدرت عام ہے جو کچھ چاہا جاتا ہے،وہ ہو جاتا ہے۔ قدرت انسان کی رہنمائی کے لیئے ہر
لمحہ اور ہر آن مصروف ہے۔
آئینہ
ہر
آدمی خود اپنا آئینہ ہے۔
حرکت
کائنات
ایک ایسی حرکت ہے جو ایک لمحے کے لیئے بھی رک جائے تو یہ رنگ،رنگ خوشبو فضائے بسیط
میں تحلیل ہو جائے گی۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
روحانیت
تفکر، فہم اور ارتکاز کے فارمولوں کی دستاویز ہے۔اس دستاویز کا مطالعہ کرنے کے
لیئے بہترین ذریعہ مراقبہ ہے۔