Topics

ایثار

 

آدمی ،آدمی کی دوا ہے۔آدمی آدمی کا دوست ہے۔محبت اور دوستی کو پروان چڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے دوستوں کے معاملات میں دلچسپی لیں،ان کے کام آئیں اور مالی اعانت کی استطاعت نہ ہو تو ان کے لئے وقت کا ایثار کریں۔

 

تاجر

 ایک تاجر، کاروباری انسان کی زندگی کا سب سے بڑا وصف یہ ہے کہ وہ حسن معاملہ کا خوگر ہو اور ایفائے عہد کا پابند ہو اور اس کے اندر حوصلہ ہو۔

 

دوستی

دوستی میں ہمیشہ میانہ روی اختیار کرنی چاہئے۔ ایسی سرد مہری کا مظاہرہ نہ کیجئے کہ دوست کا دل ٹوٹ جائے اور نہ جوش محبت میں اتنا آگے بڑھیئے کہ اس کو نبھا نہ سکیں۔ زندگی میں توازن، اعتدال اور مستقبل مزاجی کامیابی کی علامتیں ہیں۔

 

اتباع سنت

اتباع سنت کی غرض و غایت صرف محبت کا اظہار ہی نہیں بلکہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ہر عمل کی تقلید کرنا ہے۔ اللہ کے ارشاد کے مطابق ہم محب رسولﷺ بن کر محبوب خدا بن جاتے ہیں۔

 

محبوب

اگر محبوب کا ہر عمل محبوب نہیں ہے تو محبت میں صداقت نہیں ہے۔

 

 

 نفس کی صفائی

نفس کی صفائی اور دل کی پاکیزگی ہی معرفت الٰہی اور تفرب ربانی کی راہبر ہے اور یہی عمل روحانی ترقی اور باطنی اصلاح کی معراج ہے۔

 

مذہب

۔ اگر ہم سچے دل سے مذہب کو مانتے ہیں، اگر ہم خلوص نیت سے سنت نبوئ پر چلنا چاہتے ہیں، اگر فی الواقع رحمت اللعالمین کے حبیب اللہ رب العالمین سے ملنے کے آرزو مند ہیں تو ہم کو اتباع سنت میں پورا پورا داخل ہونا پڑے گا۔

 

کتاب المرقوم

۔ اے نفس! خواب و غفلت سے بیدار ہو۔ نشہ نخوت سے ہوش میں آ۔ حق ناشناسی کو چھوڑ حق شناس بن جا تو اس بات کو کیوں یاد نہیں رکھتا کہ بہت جلد تجھے ایک بہت بڑے حاکم کے سامنے حاضر ہونا ہے۔ جہاں تیرے اندر موجود کتاب تجھے بتائے گی کہ تو نے زندگی بھر کیا کچھ کیا ہے۔ یہ وہی کتاب ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے کتاب المرقوم کہا ہے۔

 

خدائے رحمان

خدائے رحمان و رحیم دل کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی دعائیں ضائع نہیں کرتا۔

 

حریص

جو کچھ ہم دنیا کے سامنے پیش کریں اس کا مخاطب سب سے پہلے خود اپنی ذات کو بنائیں جن حقیقتوں کو قبول کرنے میں ہم دنیا کی بھلائی دیکھیں پہلے خود کو اس کا حریص بنائیں۔


Bare Bachon Ke Liye

خواجہ شمس الدین عظیمی


روحانیت تفکر، فہم اور ارتکاز کے فارمولوں کی دستاویز ہے۔اس دستاویز کا مطالعہ کرنے کے لیئے بہترین ذریعہ مراقبہ ہے۔