Topics

انداز دوستی


سید نثار علی بخاری اپنے اور قلندر بابا اولیاء کے تعلق  کے بارے میں بتاتے ہیں کہ:

بھائی صاحب قلندر بابا  ابتدا سے مجھےبھائی کہہ کر مخاطب کرتے ... میں بھی آپ کو بھائی ہی کہتا تھا۔۔۔ ہاں تک یاد پڑتا ہےکبھی ہم دونوں نے ایک دوسرے کا نام لے کر مخاطب نہیں کیا ..

قلندر بابا اولیاء  کے انداز دوستی کاذکر آپ کے بچپن کے دوست جناب نثار علی بخاری یوں کرتے ہیں کہ!

ایک مرتبہ کا ذکر ہے  کہ کسی معمولی بات پر قلندر بابا کی طبیعت میں میری طرف سے تکدر پیدا ہوگیا اور قریب ایک ماہ تک ملاقات کا شرف حاصل نہیں ہوا ۔ اسی اثنا میں عید الفطر آگئی ، چنانچہ عید کے مبارک موقع پر میں آپ کے مکان پر حاضر ہوا .. قلندر بابا  نظر پڑتے ہی کھڑے ہوگئے اور نہایت گرمجوشی سے محبت کے ساتھ گلے مل کر اس قدر روئے کہ آپ کا چہرہ آنسوؤں سے تر ہوگیا اور میرے اندر بھی گداز کی ایسی کیفیت پیدا ہوئی کہ آنکھوں سے اشکوں کی جھڑی بندھ گئی اور دل ایسا بھر آیا کہ جانبین کی زبان سے شکایت کا ایک لفظ بھی نہ نکلا ۔۔۔  اور ہماری دوستی پہلے سے بھی زیادہ استوار ہوگئی .. جہاں تک مجھے یاد ہے ہماری تقریبآ ستر (70)   سالہ دوستی میں اور کوئی ناخوشگوار واقعہ ظہور میں نہیں آیا ..  لوگ ہماری دوستی پر رشک کرتے تھے اور ہماری دوستی کی مثال پیش کیا کرتے تھے ۔


 

Topics


Huzoor Qalander Baba Aulia R.A (Hayat, Halat, Taleemat..)

Yasir Zeeshan Azeemi

میں نے اس عظیم بندے کے چودہ سال کے شب و روز دیکھے ہیں۔ ذہنی، جسمانی اور روحانی معمولات میرے سامنے ہیں۔ میں نے اس عظیم بندہ کے دل میں رسول اللہ کو دیکھا ہے۔ میں نے اس عظیم بندہ کے من مندر میں اللہ کو دیکھا ہے۔ میں نے اس عظیم بندہ کے نقطۂ وحدانی میں کائنات اور کائنات کے اندر اربوں کھربوں سنکھوں مخلوق کو ڈوریوں میں باندھے ہوئے دیکھا ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ کائنات کی حرکت اس عظیم بندہ کی ذہنی حرکت پر قائم ہے۔ اس لئے کہ یہ اللہ کا خلیفہ ہے۔ میں نے اس بندہ کی زبان سے اللہ کو بولتے سنا ہے۔

گفتہ اور گفتہ اللہ بود

گرچہ از حلقوم عبداللہ بود

عظیم بندہ جسے آسمانی دنیا میں فرشتے قلندر بابا اولیاءؒ کے نام سے پکارتے ہیں، نے مجھے خود آگاہی دی ہے۔ ڈر اور خوف کی جگہ میرے دل میں اللہ کی محبت انڈیل دی ہے۔ قلندر بابا اولیاءؒ نے میری تربیت اس بنیاد پر کی ہے کہ یہاں دو طرز فکر کام کر رہی ہیں۔ایک شیطانی طرز فکر ہے جس میں شک، وسوسہ، حسد، لالچ، نفرت، تعصب اور تفرقہ ہے۔