Topics

ایمان

 

ایمان ایک ایسا جوہر ہے جس کی چاشنی اور حلاوت دنیا کی ہر چیز سے زیادہ ہے مگر یہ حلاوت اور چاشنی اسی بندے کو حاصل ہوتی ہے جو دنیا کی ہر چیز سے زیادہ اللہ کو محبوب رکھتا ہے۔

 

لہریں

زندگی کا قیام ما دے پر نہیں لہروں پر ہے ۔اور لہریں خیالات کا جامہ پہن کر ہر شئے کا وجود بن رہی ہیں۔

 

محبت

محبت ایک ایسی قلبی کیفیت کا نام ہے جو ظاہر آنکھوں سے نظر نہیں آتی لیکن انسان کا عمل اس بات کی شہادت فراہم کرتا ہے کہ اس کے اندر محبت کا سمندر موجزن ہے۔

 

پاکیزہ لوگ

جن لوگوں کے دل اللہ کے نور سے معمور ہوتے ہیں اور جن لوگوں کے دماغ میں خلوص، ایثار، محبت، پاکیزگی اور خدمت خلق کا جذبہ ہوتا ہے ایسے لوگوں کے چہرے بھی خوش نما، معصوم اور پاکیزہ ہوتے ہیں۔

 

صاحب دل لوگ

صاحب دل لوگ جن کو اطمینان قلب نصیب ہوتا ہے ان میں اللہ کا نور نظر آتا ہے ان کی زندگی ایسے روشن اور پاکیزہ خیالات کا مرقع ہے ۔ جن میں کوئی کثافت نہیں ہوتی۔

 

حقیقی مسرت

جس شئے کی بنیا ہی ٹوٹ پھوٹ اور فنا ہو اس شئے سے کبھی  حقیقی مسرت حاصل نہیں ہو سکتی۔

 

زندگی

یہ شراب (زندگی) اور یہ جام(خاکی لباس سے مزین جسم) قدرت کی ایسی لکیر ہے جسے کوئِی بھی نہیں بدل سکتا۔

 

سعادت

اے واعظ ! یہ سعا دت ازلی سعادت مندوں کو میسر آتی ہے ۔ازلی شقی اس کے قُرب سے محروم رہتے ہیں ۔ بالاآخر ایک وقت آئے گا کہ یہ لکیریں (لہریں) منتشر ہو جائیں گی۔

 

خدا

خود سے گزرے بغیر خدا نہیں مل سکتا۔

 

والدین

ہمارا دل  والدین کی عقیدت و  احسان مندی اور عظمت و محبت سے سر شار ہو اور ہمارے جسم کا رواں رواں ان کا شکر گزار ہو اللہ نے اپنی شکر گزاری کے ساتھ ساتھ والدین کی شکر گزاری کی تاکید کی ہے۔

 

اللہ کی نشانی

انسانوں میں صرف ایمان والے لوگ ہی اللہ کی نشانوں، آیتوں اور حکمتوں پر غور فکر کرتے ہیں۔

 

علم حضوری

علم حضور ی کے علاوہ کوئی علم حقیقی نہیں اس لئے کہ یہ علم الٰہی ہے۔


Bare Bachon Ke Liye

خواجہ شمس الدین عظیمی


روحانیت تفکر، فہم اور ارتکاز کے فارمولوں کی دستاویز ہے۔اس دستاویز کا مطالعہ کرنے کے لیئے بہترین ذریعہ مراقبہ ہے۔