Topics
نورانی
لوگوں کی باتیں بھی روشن اور منور ہوتی ہیں۔زندگی میں ان کے ساتھ ایک لمحے کا تقرب
سو سالہ طاعت بے ریا سے افضل ہے۔
ھم
رشتہ
ہر
انسان دوسرے انسان سے ہم رشتہ ہے۔ہر انسان دوسرے انسان سے اس لیئے متعارف ہے کہ اس
کے اندر زندگی بننے والی لہریں ایک دوسرے میں ردوبدل ہو رہی ہیں۔
اتحاد
اتحاد
ماضی کو پروقار،حال کو مسرور اور مستقبل کو روشن اور تابناک بنا دیتا ہے۔
انتقام
تمہیں
کسی کی ذات سے تکلیف پہنچ جائے تو اسے بلا توقف معاف کر دو۔اس لیئے کہ انتقام
بجائے خود ایک صعوبت ہے۔انتقام کا جذبہ اعصاب کو مضحمل کر دیتا ہے۔
آفاقی
قوانین
تمام
معاملات کی طرح علمی پیش رفت اور انکشافات بھی آفاقی قوانین کے تابع ہیں۔جو اقوام
ان قوانین کے مطابق جہدوجہد کرتی ہیں،وہ کامران ہوتی ہیں۔
صفات
کا علم
اللہ
نے انسان کو اپنا نائب بنایا ہے۔اس کے اندر اپنی صفات کا علم پھونکا ہے۔اس کو اپنی
صورت پر تخلیق کیا ہے۔
قرآن
میں تفکر
قران
میں تفکر اگر ہمارا شعار بن جائے اور ہم اس تفکر کے نتیجے میں میدان عمل میں اتر
آئیں تو ساری کائنات پر ہماری سرداری مسلم ہے۔
ظاہری پہلو
ہم
اعمال کے ظاہری پہلو کو تو بہت اہمیت دیتے ہیں،مگر باطن میں بہتے ہوئے سمندر سے
ایک قطرہ آب بھی نہیں پیتے۔
سونا
چاندی
ہم
نے سونے چاندی کے ذخیروں کو زندگی کی معراج بنا لیا ہے۔
اللہ
کا دسترخوان
اے
آدم زاد ! کھبی تو نے سوچا کہ روزی رساں اتنی بڑی مخلوق کو کس طرح رزق فراہم کرتا
ہے۔اللہ کے دستر خوان سے روزانہ (18)ارب آدمی کھانا کھاتے ہیں۔
سطحی
اور گہری سوچ
ہر
انسان کے اندر سطحی اور گہری سوچ موجود ہے۔تفکر جب گہرا ہوتا ہے تو بجز اس کے کوئی
بات سامنے نہیں آتی کہ ہر آدمی جنت اور دوزخ اپنے ساتھ لیئے پھرتا ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
روحانیت
تفکر، فہم اور ارتکاز کے فارمولوں کی دستاویز ہے۔اس دستاویز کا مطالعہ کرنے کے
لیئے بہترین ذریعہ مراقبہ ہے۔