Topics

تخم ریزی

 

تحریر قاری کے اوپر ایک تاثر چھوڑ دیتی ہے، ایسا تاثر جو ذہن کے اندر فکر و فہم کی تخم ریزی کرتا ہے اور پھر یہی فکر و فہم ایک تناور درخت بن جاتا ہے۔

 

ایثار

جب کوئی بندہ اپنی برادری کے آرام و آسائش کے لئے اللہ کی دی ہوئی دولت خرچ کرتا ہے تو یہ ایثار وجہ قبولیت بن جاتا ہے۔

 

سستی

جو لوگ آرام طلبی اور سستی کی وجہ سے دن میں خراٹے لیتے ہیں یا لہو و لعب میں مبتلا ہونے کے لئے رات بھر جاگتے ہیں وہ اپنی صحت اور زندگی برباد کرتے ہیں۔

 

آفتابی شعاعیں

۔ جس طرح آفتابی شعاعیں پیاسے ریگستان میں ٹپکے ہوئے قطروں کو ڈھونڈ کر آسمانی بلندیوں کی طرف واپس لے جاتی ہیں اسی طرح  اجسام انسان کے خاکدانوں میں ٹپک پڑتے ہیں لامکانی وسعتوں میں گم ہوجائیں گے۔

 

عرفان

خالق کا عرفان حاصل کرنے کے لئے خود اپنی ذات کا عرفان ضروری ہے اور اپنی ذات کا عرفان یہ ہے کہ ہم اپنے اندر موجود اللہ کے نور کا مشاہدہ کریں۔

کفارہ

مکافات عمل کا قانون یہ ہے کہ کوئی بندہ اس وقت تک رنگ وبو کی اس دنیا سے رشتہ منقطع نہیں کر سکتا جب تک وہ مکافات عمل کا کفارہ ادا نہیں کر دیتا۔

 

محبت الٰہی

محبت الٰہی صرف اسی صورت میں حاصل ہو سکتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی پیروی کی جائے۔

 

بصارت

بصارت اور ایمان کی روشنی سے محروم لوگ قدرت کے مناظر کا ادراک نہیں رکھتے۔

 

مومن

مومن کی طرزِ فکر یہ ہوتی ہے کہ وہ ہر حالت کو چاہے وہ حالت خوشی کی ہو، غم کی ہو یا مالی فراوانی کی یاغربت ہر حال  میں ثابت قدم رہتا ہے۔

 

خود نمائی

خود نمائی اور کبر سے بچئے……کوشش پیہم جاری رکھئے……اللہ کی مخلوق کی بے لوث خدمت کیجئے……مقصد کے لئے زندہ رہئے……اور اس ہی کے لئے جان دیجئے۔

 

وجدان

وجدان کو جب ہم رہنما بناتے ہیں تو کائنات کی حقیقت روشن ہو جاتی ہے۔


Bare Bachon Ke Liye

خواجہ شمس الدین عظیمی


روحانیت تفکر، فہم اور ارتکاز کے فارمولوں کی دستاویز ہے۔اس دستاویز کا مطالعہ کرنے کے لیئے بہترین ذریعہ مراقبہ ہے۔