Topics
جواب:
1۔ معجزہ
2۔ کرامت
3۔ اِستدراج
سب سے پہلے ان تینوں کا فرق سمجھنا ضروری ہے۔
اِستدراج وہ علم ہے جو اَعراف (اَعراف وہ مقام
ہے جہاں مرنے کے بعد انسان قیام کرتا ہے) کی بُری روحوں یا شیطان پرست جنّات کے
زیرِ سایہ کسی آدمی میں خاص وجوہ کی بناء پر پرورش پا جاتا ہے۔ اس کی مثال حضور
علیہ الصّلوٰۃ و السّلام کے دَور میں بھی
پیش آئی ہے۔
علمِ نبوّت کے زیرِ اثر جب کوئی خرقِ عادت نبی
سے صادِر ہوتی تھی اس کو معجزہ کہتے تھے،
اور
جو کوئی خرقِ عادت ولی سے صادِر ہوتی ہے تو اس
کو کرامت کہتے ہیں لیکن یہ بھی علمِ نبوّت کے زیرِ اثر ہوتی ہے۔
معجزہ اور کرامت کا تصرّف مستقل ہوتا ہے۔ مستقل
سے مراد یہ ہے کہ جب تک صاحبِ تصرّف اس چیز کو خود نہ ہٹائے وہ نہیں ہٹے گی۔ لیکن
اِستدراج کے زیرِ اثر جو کچھ ہوتا ہے وہ مستقل نہیں ہوتا اور اس کا اثر فضا کے
تاثرات بدلنے سے خود بخود ضائع ہو جاتا ہے۔ اِستدراج کے زیرِ اثر جو کچھ ہوتا ہے
اس کو جادو کہتے ہیں۔