Topics

سورج بینی کا کیا فائدہ ہے؟

سوال: یہ بتائیں کہ سورج بینی سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ مختلف مذاہب یا ماورائی علوم کے اسکولز میں اور روحانی سلاسل میں سورج بینی کسی نہ کسی طرح رائج ہے۔ نظر تیز کرنے اور عینک کے نمبر کم کرنے کے لئے بھی سورج بینی کی جاتی ہے۔ کس اصول پر سورج بینی سے بینائی بحال ہو جاتی ہے؟

جواب: سورج کی طرف دیکھنے سے فضا میں جو لہریں گشت کرتی ہیں وہ لہریں آنکھوں، چہرے اور بالوں کے ذریعے دماغ کے اندر داخل ہوتی ہیں۔ دماغ اور آنکھوں کے ریشوں میں جو فیکٹریاں کام کرتی ہیں وہ (بذریعہ اِنجذاب) اپنے لئے ان لہروں سے توانائی حاصل کرتی ہیں۔ صبح طلوعِ آفتاب کے وقت فضا میں ایسی توانائی کا ذخیرہ ہوتا ہے جن سے بطورِ خاص انسانی حواس، دل و دماغ کی بہت سی قوّتیں اور صلاحیتیں نمو پاتی ہیں۔ ان صلاحیتوں میں دیکھنے کی صلاحیت بھی ہے۔

سرخ نکلتے سورج کی ٹکیہ کا عکس جب آنکھ کے ریشوں اور عضلات پر پڑتا ہے تو آنکھ کے تمام عضلات اور اعصاب کو خصوصی نشونما ملتی ہے اور سورج کی شعاعیں توانائی بخشتی ہیں۔ رفتہ رفتہ یہ توانائی بینائی بحال ہونے کا ذریعہ اور مقام بن جاتی ہے اور آنکھوں سے چشمہ اتر جاتا ہے۔ سورج بینی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ نکلتا ہوا سورج ایک منٹ سے زیادہ نہ دیکھا جائے اور جس جگہ بیٹھ کر سورج بینی کی جائے وہاں کا ماحول صاف ستھرا ہو۔ فضا میں دھواں یا گرد و غبار نہ ہو۔ آسمان اگر ابر آلود ہو تب بھی وقت مقررہ پر مشرق کی جانب منہ کر کے بیٹھ جانا چاہئے۔

تجربہ میں یہ بات آئی ہے کہ اگر مسلسل چھ ماہ تک سورج بینی کی جائے تو آنکھ سے چشمہ اتر جاتا ہے۔


 

Topics


Rooh Ki Pukar

خواجہ شمس الدین عظیمی

انتساب

اُس روح
کے
نام
جو اللہ تعالیٰ
کا عرفان
حاصل کر لیتی
ہے