Topics

ملتزم

ملتزم کے معنی ہیں ’’جہاں چمٹا جائے‘‘ بیت اللہ کے دروازے سے حجر اسود تک دیوار ملتزم کہلاتی ہے۔ طواف سے فارغ ہونے کے بعد بیت اللہ کے اس حصے سے چمٹ کر دعا مانگی جاتی ہے۔ سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ملتزم پر دونوں ہاتھ سر سے اوپر اٹھا کر سینہ اطہر اور رخسار مبارک دیوار پر رکھ کر رو رو کر دعائیں مانگی تھیں۔ آپﷺ کا ارشاد ہے ’’ملتزم پر جو دعا مانگی جاتی ہے قبول کر لی جاتی ہے۔‘‘

سیدنا عبداللہ ابن عباسؓ نے ملتزم پر کھڑے ہو کر اپنا سینہ اور رخسار دیوار سے چمٹائے اور دونوں بازو سر سے بلند کر کے دیوار پر پھیلا دیئے اور کہا۔۔۔’’میں نے اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰﷺ کو اسی طرح کرتے دیکھا تھا۔‘‘


Topics


Roohani Haj O Umrah

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔