Topics

* شیخ ابن ثابتؒ

مکہ مکرمہ میں شیخ ابن ثابتؒ نامی ایک بزرگ رہا کرتے تھے۔ ۶۰ سال تک مدینہ شریف حضرت سلطان دو جہاںﷺ کی زیارت پاک کے لئے تشریف لاتے رہے۔ ایک سال کسی مجبوری کی وجہ سے حاضر نہ ہو سکے۔ نیم بیداری کے عالم میں اپنے حجرے میں بیٹھے تھے کہ حضرت محمدﷺ کی زیارت بابرکت سے مشرف ہوئے۔ آپﷺ نے فرمایا۔ ’’ابن ثابت! تم ہماری ملاقات کو نہیں آئے ہم تم سے ملنے آ گئے ہیں۔‘‘


Topics


Roohani Haj O Umrah

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔