Topics

* حضرت ابو سعید خزازؒ

حضرت ابو سعید خزازؒ فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ میں تھا۔ ایک مرتبہ باب بنی شیبہ سے گزر رہا تھا کہ ایک نوجوان کی میت دیکھی۔ جس کے چہرے پر نور ہی نور تھا۔ میں نے پوری توجہ کے ساتھ اس کے چہرے کو دیکھا تو نوجوان مسکرایا اور اس نے کہا۔ ابو سعید تمہیں معلوم نہیں کہ عاشق مرتے نہیں ہیں۔


Topics


Roohani Haj O Umrah

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔