Topics

* حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکیؒ

حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکیؒ نور اللہ مرقدہ فرماتے تھے کہ ان کے استاد حضرت مولانا قلندر صاحب کو روزانہ سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خواب میں زیارت ہوتی تھی۔ حضرت مولانا قلندر صاحب جب مدینہ شریف جا رہے تھے تو کسی غلطی پر اپنے غلام کو تھپڑ مار دیا۔ اسی روز سے زیارت بند ہو گئی۔ حضرت مولانا قلندر صاحب کو بہت غم ہوا اور اسی غم میں مدینہ طیبہ پہنچے، وہاں کے مشائخ سے رجوع کیا۔ سب نے کہا ہمارے بس کی بات نہیں البتہ ایک مجذوب عورت کبھی کبھی روضہ اطہرﷺ کی زیارت کے لئے آتی ہے وہ توجہ کرے تو انشاء اللہ زیارت نصیب ہو جائے گی۔ حضرت مولانا قلندر صاحب مجذوبہ کے منتظر رہے جب وہ آئیں حضرت مولانا قلندر صاحب نے ان کی خدمت میں عرض کیا کہ مجھے زیارت نہیں ہوتی۔

روضہ اقدسﷺ کی طرف اشارہ کر کے کہا:

’’شف ہذا رسول اللہ علیہ و سلم‘‘

حضرت مولانا قلندر صاحب نے دیکھا کہ رسول اللہﷺ تشریف فرما ہیں۔

* شیخ الحدیث حضرت مولانا سید بدر عالم میرٹھیؒ :

شیخ الحدیث حضرت مولانا سید بدر عالم میرٹھیؒ نے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران ایک روز فرمایا:

’’سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام اپنے مہمانوں کے آرام کا خود خیال رکھتے ہیں اور اپنے خاص امتیوں کے قیام و آسائش کی آپﷺ کو فکر ہوتی ہے۔ آپﷺ خود ہی فیصلہ فرماتے ہیں کہ آپ کا کون سا مہمان کہاں قیام کرے گا۔ میں نے اپنی آنکھوں سے سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کو یہ انتظام کرتے اور حکم دیتے دیکھا اور سنا ہے۔


Topics


Roohani Haj O Umrah

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔