Topics

* حضرت امام باقرؒ

حضرت امام زین العابدین کے صاحبزادے حضرت امام باقر محمد بن علیؒ جب حج کو تشریف لے گئے اور بیت اللہ شریف پر نگاہ پڑی تو اتنے زور سے روئے کہ چیخیں نکل گئیں۔لوگوں نے دلاسہ دیا اور کہا کہ روئیں نہیں۔ فرمایا کہ شاید اللہ تعالیٰ رونے کی وجہ سے نظر فرما دے۔ اور میں کل قیامت کے دن کامیاب ہو جاؤں۔ اس کے بعد طواف کیا اور طواف کے بعد مقام ابراہیم کے پاس جا کر نفلیں پڑھیں۔ سجدے کی جگہ آنسوؤں سے بھیگ گئی۔


Topics


Roohani Haj O Umrah

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔