Topics

* شیخ ابوالخیر اقطع

شیخ ابوالخیر اقطعؒ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں مدینہ طیبہ حاضر ہوا اور پانچ دن ایسے گزر گئے کہ کھانے کو کچھ نہ ملا۔ کوئی چیز چکھنے کی نوبت نہ آئی۔ قبر اطہر پر حاضر ہوا اور حضور اقدسﷺ اور حضرات شیخین پر سلام عرض کر کے عرض کیا، یا رسول اللہﷺ میں آج رات کو حضورﷺ کا مہمان بنوں گا یہ عرض کر کے منبر شریف کے پیچھے جا کر سو گیا۔ میں نے خواب میں دیکھا حضورﷺ تشریف فرما ہیں۔ دائیں جانب حضرت ابو بکر صدیقؓ، بائیں جانب حضرت عمر فاروقؓ ہیں اور حضرت علیؓ سامنے ہیں۔ 

حضرت علیؓ نے مجھ کو بلا کر فرمایا دیکھ حضور اقدسﷺ تشریف لائے ہیں۔ میں اٹھا تو آپﷺ نے مجھے ایک روٹی مرحمت فرمائی۔ میں نے آدھی کھا لی اور جب میری آنکھ کھلی تو آدھی روٹی میرے ہاتھ میں تھی۔


Topics


Roohani Haj O Umrah

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔