Topics

* حضرت شیخ علی بن موفقؒ

نے عرفہ کی رات مسجد خیف میں گزاری۔ خواب میں دیکھا کہ دو فرشتے آسمان سے اترے اور ایک نے دوسرے سے کہا۔ ’’معلوم ہے؟ اس سال بیت اللہ کا کتنے لوگوں نے حج ادا کیا؟‘‘ ۔’’نہیں‘‘۔ پھر کہا۔ ’’چھ لاکھ افراد نے حج ادا کیا ہے۔‘‘ پھر کہا۔ ’’کیا معلوم ہے ان میں سے کتنے لوگوں کا حج مقبول ہوا؟‘‘ دوسرے فرشتے نے کہا۔’’صرف چھ آدمیوں کا۔‘‘ پھر وہ فرشتے آسمان کی طرف چلے گئے اور نگاہوں سے غائب ہو گئے۔ علی بن موفقؒ گھبرا کر بیدار ہو گئے۔ عرفات سے واپسی پر اس فکر میں غلطاں تھے۔ مزدلفہ میں رات خواب میں دیکھا کہ وہی دونوں فرشتے آسمان سے اترے اور انہوں نے وہی گفتگو کی۔ پھر پہلے فرشتے نے کہا:’’کیا معلوم ہے آج پروردگار نے کیا حکم صادر فرمایا؟‘‘ دوسرے نے کہا۔’’نہیں۔‘‘ پہلے نے کہا۔ ’’ان چھ آدمیوں کے طفیل میں چھ لاکھ افراد کا حج قبول فرما لیا اس طرح تمام حجاج کا حج قبول ہو گیا اور سب عطا و بخشش میں شریک ہو گئے۔‘‘


Topics


Roohani Haj O Umrah

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔