Topics

* حضرت خواجہ محمد سعیدؒ

ایک روز حضرت مجدد الف ثانیؒ کے فرزند حضرت خواجہ محمد سعید حرم نبویﷺ میں تحیتہ المسجد پڑھ رہے تھے کہ روضہ انور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے آواز آئی۔

العجل العجل انا الیک مشتاق

(جلدی کیجئے، جلدی کیجئے، میں آپ کا مشتاق ہوں)

حضرت خواجہ محمد سعید فرماتے ہیں کہ میں نے آٹھ مرتبہ اپنی ظاہری آنکھوں سے حضورﷺ کی زیارت کی۔


Topics


Roohani Haj O Umrah

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔