Topics

سعی کا چوتھا پھیرا (مروہ سے صفا تک)

سعی کا چوتھا پھیرا مروہ کی جانب سے شروع ہو کر صفا پر ختم ہو جاتا ہے۔ چوتھے پھیرے کی دعا کی مکمل عبارت یوں ہے۔

image 

ترجمہ: اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس بھلائی کا طلبگار ہوں جو تو جانتا ہے اور اس بدی سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو تو جانتا ہے۔ میں ہر اس (برائی) سے تیری بخشش چاہتا ہوں جسے تو جانتا ہے۔ بے شک تو غیب کا علم خوب جانتا ہے۔ اس اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو صاحب اختیار اور واضح سچائی ہے۔ (اور) حضرت محمدﷺ اللہ کے رسول، وعدے کے سچے اور امین ہیں۔ اے اللہ میں جیسا کہ تو نے مجھے اسلام کے لئے ہدایت دی ہے میں تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ اسے مجھ سے سلب نہ کیا جائے حتیٰ کہ تو میری وفات بطور مسلمان کرے۔ اے اللہ میرے دل کو نور سے بھر دے، میری سماعت کو نور سے اور میری بصارت کو نور سے بھر دے۔ اے اللہ! میرا سینہ کشادہ کر دے اور میرے امور آسان کر دے۔ میں دل کے وسوسوں، معاملے کے بگاڑ اور قبر کے فتنہ سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ اے اللہ میں اس برائی سے  جو رات میں لاحق ہو جاتی ہے ،اس برائی سے جو دن میں لاحق ہوجاتی ہے اور اس برائی سے جسے ہوائیں اڑا لاتی ہیں تیری پناہ چاہتا ہوں۔ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے، اے اللہ تو پاک ہے ہم نے تیری عبادت کا صحیح حق ادا نہیں کیا۔ اے اللہ تو پاک ہے ہم نے تیرے ذکر کا صحیح حق ادا نہیں کیا۔ اے پروردگار! ہمیں بخش دے، رحم فرما، معاف فرما اور کرم کر۔ (میرے گناہ) جو تو جانتا ہے نظر انداز کر دے۔ بے شک تو وہ کچھ جانتا ہے جو ہم نہیں جانتے۔ بے شک تو اللہ ہے، سب سے زیادہ طاقتور، سب سے زیادہ کریم۔
بیشک صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ جو کوئی بیت اللہ کا حج یا عمرہ کرے اس کے لئے کوئی حرج نہیں کہ وہ ان دونوں کا طواف کرے۔ جو کوئی اپنی مرضی سے نیکی کرے تو اللہ تعالیٰ شکر قبول کرنے والا، جاننے والا ہے۔

Topics


Roohani Haj O Umrah

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔