Topics
شیخ ابو نصر عبدالوحد بن عبدالملک فرماتے ہیں کہ حج سے فراغت کے بعد زیارت کے لئے حاضر ہوا۔ حجرہ شریف کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ شیخ ابو بکر دیار بکریؒ تشریف لائے اور حجرہ شریف کے سامنے کھڑے ہو کر عرض کیا۔ السلام علیکم یا رسول اللہﷺ۔ تو میں نے حجرہ شریف کے اندر سے یہ آواز سنی۔ وعلیکم السلام یا ابو بکر۔ اور اس آواز کو وہاں موجود کئی لوگوں نے سنا
خواجہ شمس الدین عظیمی
چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔