Topics
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا:
’’جب میں رکن یمانی کی طرف سے گزرتا ہوں تو یہاں پر مقرر فرشتے سے آمین کہتے ہوئے سنتا ہوں۔ پس جب تم رکن یمانی کے پاس سے گزرو تو یہ دعا پڑھو۔
رَبَّنَآ اٰتِنَافِی الدُّنْیَاحَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَاعَذَابَ النَّارِ
(پارہ۔۳)
خواجہ شمس الدین عظیمی
چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔