Topics

* حضرت شبلیؒ

حضرت شبلیؒ جب عرفات پہنچے تو بالکل چپ چاپ رہے۔ کوئی لفظ بھی زبان سے نہ نکالا۔ جب حد حرم کے نشانات شروع ہوئے تو آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ بے اختیار ہو کر کہا:

’’میں چل رہا ہوں اس حال میں کہ میں نے اپنے دل پہ تیری محبت کی مہر لگا دی تا کہ اس دل میں تیرے سوا کسی کا گزر نہ ہو۔ کاش میں اپنی آنکھوں کو اس طرح بند کرتا کہ تیرا دیدار نصیب ہونے تک کسی کو بھی نہ دیکھتا۔ دوستوں میں بعض دوست ایسے ہوتے ہیں جو ایک ہی کہ ہو رہتے ہیں اور بعض ایسے ہوتے ہیں جن کے دل میں دوسروں کی بھی شراکت اور گنجائش ہوتی ہے۔‘‘


Topics


Roohani Haj O Umrah

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔