Topics
حضرت ذوالنون مصریؒ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک نوجوان کو کعبہ شریف کے پاس دیکھا کہ دمادم رکوع سجدے کر رہا ہے۔ میں نے کہا بڑی کثرت سے نمازیں پڑھ رہے ہو۔ کہنے لگا واپس جانے کی اجازت مانگ رہا ہوں۔ اتنے میں، میں نے دیکھا کہ ایک کاغذ کا پرچہ اوپر سے گرا ہے۔ اس میں لکھا ہوا تھا کہ اللہ جل شانہ جو بڑی عزت والا ہے اور بڑی مغفرت والا ہے کی طرف سے اپنے سچے شکر گزار بندے کی طرف اس کے پیچھے لکھا تھا۔ تو واپس چلا جا تیرے گناہ بخش دیئے گئے ہیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔